ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / 400 عوامی مقامات کے نام تبدیل کر رہی ہے ایم سی ڈی:آپ ممبر اسمبلی کا الزام

400 عوامی مقامات کے نام تبدیل کر رہی ہے ایم سی ڈی:آپ ممبر اسمبلی کا الزام

Sat, 09 Jul 2016 21:14:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،9جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے آج الزام لگایا کہ قومی دارالحکومت میں تقریباََ400 پارک، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات کا بی جے پی کی زیر قیادت میونسپل نام تبدیل کر رہی ہے۔اس اقدام کو انہوں نے بدعنوانی کا معاملہ اور عوامی دولت کاغلط استعمال قرار دیا۔آپ کے لکشمی نگر ممبر اسمبلی نتن تیاگی نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ کئی پارک، سڑکوں کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے اور ایم سی ڈی اس طرح کے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔پیشرودہلی میونسپل کارپوریشن کا 2012میں تقسیم کرکے شمال، جنوب اور مشرقی میونسپل بنا دیا گیا۔بی جے پی گزشتہ ایک دہائی سے ایم سی ڈی پر حکومت کر رہی ہے اور اس وقت تینوں بلدیہ این ڈی ایم سی، ایس ڈی ایم سی اورای ڈی ایم سی بی جے پی حکومت چلارہی ہے۔تیاگی نے معاملے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کام اس لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ مقامی لوگوں کو لگے کہ ایم سی ڈی اور مقامی کونسلر نے کام کرائے ہیں۔


Share: